کالعدم تنظیم کا لاہور سے اسلام آباد جانے والا مارچ وزیر آباد پہنچ گیا۔ وزیر آباد شہر کے دوسری طرف دریائے چناب پر مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔
مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے اطراف میں خندقیں بھی کھود دی گئیں۔
وزیر آباد سے سیالکوٹ اور گوجرانوالہ جانے والے راستے بھی رکاوٹیں لگا کر بند کردیے گئے، جبکہ گوجرانوالہ میں ٹرین سروس بھی معطل ہے۔
دوسری جانب لاہور میں شاہدرہ چوک اور روڈ بلاک کرنے پر 23 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Comments are closed.