وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت کے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کردیا گیا ہے، جلد مزید گرفتاریاں ہوں گی۔
خیال رہے کہ لاہور سے اسلام آباد جانے والے کالعدم تحریک کے مظاہرین نے گوجرانوالہ میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے، راستوں کی مسلسل بندش اور اشیائے خور و نوش کی قلت سے گوجرانوالہ کے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جار ہی ہیں۔
Comments are closed.