بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالعدم تنظیم پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کی وضاحت آگئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے کالعدم تنظیم پر پابندی میں کردار ادا کرنے سے متعلق وضاحت سامنے آگئی۔ 

ترجمان ای سی پی کا کہنا ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن کالعدم جماعت پر پابندی لگانے میں کردار ادا نہیں کررہا۔

ای سی پی ترجمان نے کہا کہ آئین کے تحت وفاقی حکومت اس بارے میں اعلان کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت ایسی پارٹی کے خلاف 15 دن میں ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجے گی، اگر عدالت عظمیٰ ریفرنس کے حق میں فیصلہ دے تو سیاسی پارٹی فوری تحلیل تصور ہوگی۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن بذریعہ گزٹ سیاسی پارٹی کے ممبران کو نااہل قرار دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.