وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کالعدم تنظیم سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے جہاں ان کی زیرِ صدارت اجلاس بھی ہوا ہے۔
اجلاس میں نور الحق قادری اور علی امین گنڈا پور بھی شریک ہیں جبکہ وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت تازہ صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نور خان ایئر بیس سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے طیارے میں سوار ہو کر لاہور روانہ ہوئے تھے۔
وزیرِ امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور بھی وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کے ہمراہ لاہور آئے ہیں۔
لاہور میں کالعدم تنظیم سے مذاکرات میں وفاقی حکومت کے وفد کے علاوہ صوبائی حکومتی وفد بھی شامل ہو گا۔
وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری مذاکرات کے سلسلے میں پہلے ہی لاہور میں موجود تھے۔
Comments are closed.