مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم اور حکومت کا معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین سے جید علماء مذکرات کریں، وزیرِ اعظم عمران خان اور وزرا ء کے بیانات میں تضاد ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پولیس والوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، عمران خان کی قیادت میں پہلے یہ سب پی ٹی آئی کرتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں الیکشن زیادہ دور نظر نہیں آ رہے، آرڈیننس کے ذریعے ملک چلایا جا رہا ہے۔
مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ حرکتیں نظام چلانے والی نہیں بلکہ نظام گرانے والی ہیں۔
Comments are closed.