carolina sweets hookup hotshot glasgow hookups funny will send nudes in 20 minutes no hookups hookup Stafford CT

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالعدم تنظیم احتجاج: وفاق، پیمرا کو جواب داخل کرانے کی مہلت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج میں شامل افراد پر تشدد روکنے اور میڈیا کوریج پر پابندی کے خلاف درخواست پر وفاق اور پیمرا کو جواب داخل کرانے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دے دی ۔

جسٹس عامر فاروق نے شہداء فاؤنڈیشن کی درخواست پر گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی،پیمرا نے بھی جواب داخل کرانے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی، فریقین دو ہفتوں میں جواب داخل کرائیں۔

حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کےدرمیان معاہدے پر…

عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔

شہدا فاؤنڈیشن نے درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری داخلہ، وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، وزیر داخلہ اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تشدد کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مرنے والوں کو قانون کے مطابق دیت کی رقم ادا کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.