بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالعدم تحریک لبیک کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد، پیمرا

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)  نے کالعدم تحریک لبیک کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی۔

اعلامیے کے مطابق پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو کالعدم تحریک لبیک کی کوریج سے روک دیا، ایف ایم ریڈیو اور کیبل آپریٹرز، آئی پی ٹی وی کو بھی کوریج روکنے کی ہدایت کردی۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس کوشہید کرنےوالے مجرموں کو اداروں کےحوالےکیے جانے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

 پیمرا کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کی میڈیا کوریج پر پابندی میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت لگائی، میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ2015 کے تحت کالعدم تنظیموں کی میڈیا کوریج ممنوع ہے۔

 پیمرا کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے تحریک لبیک کو 15 اپریل 2021 کو کالعدم قرار دیا ہے، وزارت داخلہ نے دہشتگردی کی کارروائی میں ملوث ہونے پر ٹی ایل پی کو کالعدم قراردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.