کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع ہوگیا ہے، پولیس نے کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیے ہیں۔
راولپنڈی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور اندرون شہر کے بیشتر راستے بند کردیے گئے۔
پولیس کی جانب سے روڈ پر کنٹینرز لگا کر فیض آباد کی طرف جانے والا راستہ بند کردیا گیا۔
فیض آباد اوجڑی کیمپ کے روڈ کو بھی بند کرکے سیل کر دیا گیا، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس صدر سے فیض آباد تک بند کر دی گئی۔
سڑکیں بلاک ہونے سے لوگوں کو سخت مسائل کا سامناکرنا پڑااور ٹریفک کا بھی بے پناہ رش دیکھنے میں آیا۔
Comments are closed.