وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ سی ٹی ڈی نے میٹروویل میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا مبینہ مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشتگرد سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جس کا تعلق طارق گیدڑ گروپ سے ہے۔
مبینہ دہشتگرد نے ساتھیوں سے مل کر ازاخیل میں ایف سی کیمپ پر حملہ کیا تھا اور پشاور کے علاقے متنی میں 2 پولیس اہلکاروں کو شہید بھی کیا تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشتگرد بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا اور شہر میں دوبارہ نیٹ ورک بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔
Comments are closed.