سعودی عرب سےپاکستان آئے 22 پاکستانیوں نے کالا شاہ کاکو قرنطینہ سینٹر میں احتجاج کیا اور محکمہ صحت پنجاب کے خلاف نعرے بازی کی۔
ذرائع کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کا موقف ہے کہ ایک ہفتہ سے یو ای ٹی قرنطینہ سینٹر میں ہیں، رپورٹس دو مرتبہ نیگیٹو آچکی ہیں مگر پھر بھی گھر نہیں بھیجا جا رہا ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہمیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے۔
اس موقع پر قرنطینہ سینٹر میں موجود افراد نے محکمہ صحت پنجاب کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
Comments are closed.