پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں دہشت گردوں نے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر حملہ کیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریکِ طالبان کا لیڈر حبیب الرحمٰن ہلاک ہو گیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حملہ ناکام بنائے جانے پر 2 حملہ آور فرار ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی تلاش میں علاقے میں گرینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی سرگودھا میں درج کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.