پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں نشئی اور نالائق بیٹے کے ہاتھوں باپ کا کان کاٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بیٹے کے ہاتھوں متاثرہ شخص کے کان کی سرجری کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کالا باغ کے علاقے میں بیٹے نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنے باپ کا کان کاٹ دیا تھا۔
میانوالی پولیس کے مطابق باپ کے کان کو کاٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.