ملک بھر میں کاغذ کی قیمت دُگنی ہونے کے باعث درسی کتابوں کی چھپائی کھٹائی میں پڑگئی ہے۔
قیمت بڑھنے سے درآمدی کاغذ نایاب ہوگیا ہے جس کے باعث درسی کتابوں کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فی کلو 100 روپے میں فروخت ہونے والے کاغذ کی قیمت تین سو روپے تک جا پہنچی ہے۔
نیا تعلیمی سال سر پر آ پہنچا ہے لیکن طلبہ کو درسی کتب ملنے کا کوئی علم نہیں ہے جس کے باعث والدین اور طلبہ سخت پریشان ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.