پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
کراچی سے جاری بیان میں ترجمان حلیم عادل شیخ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حلیم عادل شیخ نے این اے 238 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جو الیکشن کمیشن نے مسترد کیے ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے، جسے عدالت میں چیلنج کریں گے، ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے۔
Comments are closed.