عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے شروع ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے دن سات سے کم کرکے پانچ کر دیے گئے ہیں، جانچ پڑتال 30 دسمبر تک ہوگی۔
کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 3 جنوری تک کی جا سکے گی، ان اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے۔
امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے۔
Comments are closed.