ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں دائر ہونا شروع ہو گئیں۔
الیکشن شیڈول کے مطابق امیدوار الیکشن ٹریبونل میں 3 دن تک اپیلیں دائر کر سکتے ہیں۔
اپیلوں پر الیکشن ٹریبونل 10 جنوری کو فیصلے جاری کرے گا۔
کراچی میں رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی اور آزاد امیدوار مظہر جونیجو ایڈووکیٹ نے اپیلیں دائر کر دیں۔
فردوس شمیم نقوی کے این اے 236، آزاد امیدوار مظہر جونیجو کے پی ایس 86 پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہوئے ہیں۔
راولپنڈی میں اپیلوں کی سماعت ہائیکورٹ میں ہو گی
ادھر راولپنڈی کے مختلف حلقوں میں بھی امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف امیدوار آج بھی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیلیں دائر کر سکیں گے۔
جسٹس جواد حسن اور جسٹس وقاص رؤف پر مشتمل الیکشن ٹریبونل 4 جنوری سے سماعت کرے گا۔
امیدوار الیکشن ٹریبونل میں 3 دن تک اپیلیں دائر کر سکتے ہیں۔
راولپنڈی میں کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف کسی امیدوار نے تا حال کوئی اپیل دائر نہیں کی ہے۔
اپیلیں دائر کیے جانے کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ہائی کورٹ آنے والے راستوں پر سول کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق اپیلوں کی سماعت آج سے ہو گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 ججز الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل میں آج سے اپیلیں سنیں گے۔
Comments are closed.