جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کاغذاتِ نامزدگی مسترد، عمیر نیازی کی اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری

ترجمان بانیٔ پی ٹی آئی عمیر نیازی نے ریٹرننگ افسر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا۔

اپیلیٹ ٹریبونل کی جانب سے عمیر نیازی کی کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔

اپیلیٹ ٹریبونل میں جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز شامل ہیں۔

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں دائر ہونا شروع ہو گئیں۔

دورانِ سماعت عمیر نیازی کے وکلاء اپیلیٹ ٹریبونل میں پیش ہوئے۔

الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ عمیر نیازی کے کاغذاتِ نامزدگی حلقہ 89 میانوالی سے مسترد ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.