بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کاشغر کیلئے PIA کی خصوصی کارگو چارٹر پروازوں کا آغاز

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے چین کے شہر کاشغر کے لیے خصوصی کارگو چارٹر پروازوں کا آغاز کر دیا۔

پی آئی اے پاکستان کی پہلی ایئر لائن ہے جو کاشغر کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔

کاشغر کے لیے 10 خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں اسلام آباد، پشاور، لاہور اور سیالکوٹ سے چلیں گی۔

31 مارچ تک جاری رہنے والی ان پروازوں کے لیے ایئر بس طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ان چارٹر پروازوں سے برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی ہو گی جبکہ پی آئی اے کو اضافی ریونیو حاصل ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.