پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کاشت کار بھائی کسی صورت اپنی کپاس 8500 روپے فی من سے کم نہ بیچیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر محسن نقوی نے پیغام جاری کیا ہے کہ سیکریٹری زراعت اور ڈویژنل کمشنرز کپاس کی سپورٹ پرائس پر عمل درآمد کرائیں۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ذمے دار افسران تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر اس کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ بہاولنگر میں کپاس کی فصل تیار ہو کر مارکیٹ میں پہنچ چکی ہے مگر مارکیٹ میں کاٹن کا مناسب ریٹ نہ ملنے کی وجہ سے کسان شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔
حکومت نے اس دفعہ کپاس کا ریٹ 8500 روپے مقرر کیا ہے مگر مارکیٹ میں کوئی بیوپاری حکومت کے مقرر کردہ ریٹ پر کپاس خریدنے کو تیار نہیں ہے۔
Comments are closed.