صوبائی وزیر برائے خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ گندم خریداری کا 76فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے، کاشتکاروں سے 1800روپے فی من گندم خرید رہے ہیں۔
عبدالعلیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 26 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم خرید لی ہے جبکہ پنجاب میں 98 فیصد سے زائد باردانہ تقسیم کیا جاچکا ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، منڈی بہاؤالدین میں گندم کی 11500 بوریاں ضبط کی گئیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن سے گندم کی 27600بوریاں تحویل میں لی گئیں ہیں اور بہاولپور کے نجی گوداموں سے گندم کی 12ہزار بوریاں برآمد کی گئیں ہیں۔
Comments are closed.