برطانیہ میں بلی کا ایک بچہ ویلز سے لیڈز (انگلینڈ) تک 230 میل طویل اور چار گھنٹوں پر محیط سفر کے دوران کار کے انجن کمپارٹمنٹ میں موجود رہا۔ تاہم خوش قسمتی سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک برطانوی تنظیم کا کہنا ہے کہ کار کے ڈرائیور نے لیڈز پہچنے کے بعد بتایا کہ ابتدا ہی سے کار کے انجن کمپارٹمنٹ سے ایک عجیب سی آواز آرہی تھی اور وہ سمجھا کہ انجن میں کچھ مسئلہ ہے جس پر اس نے ہوڈ کھولا تو وہاں ایک بلی کا بچہ پھنسا ہوا تھا۔
جس پر اس نے تنظیم کو فون کیا۔ جانوروں کو ریسکیو کرنے والی افسر ریبیکا گولڈنگ کے مطابق انہوں نے اسے بحفاظت باہر نکالا، یہ مکمل طور پر گریس سے لت پت تھا۔ تاہم خوش قسمتی سے نہ تو اسے کوئی گزند پہنچی اور نہ کوئی زخم لگا۔
Comments are closed.