
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص بلی کے بچے کو راستے سے ہٹانے کے لیے گاڑی سے اترتا ہے تو گھاس میں سے جھانکتے ہوئے ایک درجن سے زائد بلی کے بچے بھی اس کے پیروں سے لپٹ جاتے ہیں۔
صارف رابرٹ برینٹلی نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ بلی کے بچے کو راستے سے ہٹانے کے لیے ہاتھ میں اٹھاتے ہی ہیں کہ سڑک کنارے گھنی گھاس میں سے مزید 12 بلی کے بچے نکل آتے ہیں۔
رابرٹ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ گھر میں موجود فارم کے لیے بیگم نے ایک بلی لانے کا کہا تھا، راستے سے گزرتے ہوئے اس بلی کے بچے کو دیکھا تو سوچا اسے ہی گھر لے جاؤں، میں اترا ہی تھا کہ ان تمام بلی کے بچوں نے مجھ پر حملہ کردیا۔
دو دن قبل اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 3 لاکھ 41 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
بعد ازاں رابرٹ نے بلی کے تمام بچوں کو گھر لے جانے کا فیصلہ کیا، انہوں نے دوسری ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں 13 بلونگڑے اُن کی گاڑی میں اچھل کود کر رہے ہیں۔
Comments are closed.