بدھ 19؍صفر المظفر 1445ھ6؍ستمبر 2023ء

کارگل محاذ پر کرنل شیر خان شہید نے دشمن کے دانت کھٹے کرکے تاریخ رقم کی

مادر وطن کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

1999ء میں کارگل کے محاذ پر دشمن کے 8 حملے ناکام بنا کر تاریخی شکست سے دوچار کرکےجام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیرخان شہید کا شمار بھی ان بہادر افسروں میں ہوتا ہے۔

1999ء میں کارگل کے محاذ پر عزم و ہمت کی داستان رقم کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے دشمن کے دانت کھٹے کرکے اسے تاریخی شکست دی۔

شہادت کا رتبہ پانے اور زندہ جاوید ہونے پر کرنل شیر خان شہید کو پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا، شہید کے بھائی کو اپنے بہادر بھائی پر فخر ہے۔

کپیٹن کرنل شیر خان ملٹری اکیڈمی سے براہ راست 27 سندھ رجمنٹ میں تعینات ہونے والے پہلے افسر تھے، وہ 1996 میں کیپٹن بنے۔ آرمی افسر کیپٹن کرنل شیر خان نے تعلیم کا شعبہ ہو یا کھیل کا سب میں ہی اپنے آپ کو منوایا۔

کرنل شیر کو ابتداء ہی سے ہتھیاروں سے بہت پیار تھا۔ وہ ایک ممتاز فائرر، نشانے باز بھی تھے۔ انہیں اپنے قوت بازو پر مکمل بھروسہ تھا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کے ہر شوٹنگ مقابلے کا حصہ رہے۔

تاریخ بہادروں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔ جب جب جرأت اور دلیری کا ذکر آئے گا کیپٹن کرنل شیر خان کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.