بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کارکنان کے تصادم کی ذمہ دارحکومت ہوگی، شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا موجودہ صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے تصادم کی ذمہ دارحکومت ہوگی۔

شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏ڈی چوک پرعدم اعتماد کے دن جلسہ، ارکان کا گھیراؤ کی حکومتی منصوبہ بندی غیرآئینی ہے، حکومت کھلے عام کشیدگی کا اعلان کر رہی ہے۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏حکومت کے پاس نمبر پورے ہیں تو عدم اعتماد کو پارلیمان میں چیلنج کرے، وزیراعظم کے  گھر جانے کا فیصلہ پارلیمان میں ہوگا، ڈی چوک پر نہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ بیانات، اعلانات سے واضح ہے کہ حکومت کے پاس 172 بندے نہیں، عمران خان کچھ دنوں بعد سابق وزیراعظم کہلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پر اعتماد ہوتے تو ایک پارلیمانی اور آئینی معاملے کو ڈی چوک پرنہ لے جاتے، تحریک انصاف کی سیاست ڈی چوک سے شروع ہوئی تھی ختم بھی وہیں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.