پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے بدھ کو زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں نے ملاقات کی۔
اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ کارکنان کمر کس لیں، بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔
سابق صدر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کھپےکا نعرہ لگا کر پاکستان بچایا، اب بھی ملک کو بچائیں گے۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان جمہوریت و آئین کی بالادستی کی جنگ میں صفِ اول کے سپاہی ہیں۔
Comments are closed.