ہفتہ 22؍صفر المظفر 1445ھ9؍ستمبر 2023ء

کاروبار مغرب تک ختم کرنے کی تجویز پر تاجروں کا ردعمل

 کاروباری سرگرمیاں صبح جلد شروع کر کے مغرب تک ختم کرنے کی حکومتی تجویز پر تاجروں نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے، اس پر جلد عملدر آمد ہونا چاہیے، قانونِ قدرت سے پیچھے ہٹنا ہی مسائل کی جڑ ہے۔

بعض تاجروں نے کہا کہ شہری خریداری کے لیے آتے ہی 11 12  بجے کے بعد ہیں تو صبح جلد دکانیں کھول کر کیا کریں۔

ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک کے بڑے شہروں میں دن 11 بجے تک دکانوں کے شٹر بند دکھائی دیے۔

بڑے شہروں کے مقابلے سندھ کا چھوٹا شہر جیکب آباد بازی لے گیا جہاں پر صبح 9 بجے تمام مارکیٹس کھل گئیں اور گاہکوں کی چہل پہل بھی دکھائی دی۔

پشاور کے ایک دکاندار نے کہا کہ تجارتی مراکز 10 بجے کے بعد کھلتے ہیں، گرمی کی وجہ سے خریداری بھی شام کو ہوتی ہے، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سے کاروبار پہلے ہی خراب ہیں، اگر بازار جلد بند کر دیے گئے تو کاروبار مزید خراب ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.