ایک روز قبل قیمت میں کمی کے بعد آج ہفتے کا اختتام سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے ساتھ ہوا ہے۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 47 ہزار 350 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 329 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 644 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.