پیر24؍جمادی اوّل 1444ھ19؍دسمبر2022ء

کارسرکار میں مداخلت کیس ،عمران خان کی10 جنوری تک ضمانت میں توسیع

اسلام آباد:کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 10 جنوری تک ضمانت میں توسیع کردی گئی ۔ پیر کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت اے ٹی سی جج راجا جواد عباس حسن نے کی ، عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔بابر اعوان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف پیش کیا کہ عمران خان کی طبیعت ناساز  ہے اور وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 10جنوری تک توسیع کردی۔

 

 

You might also like

Comments are closed.