نگراں کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں احسن جمیل گجر اور فرح گوگی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے احسن جمیل گجر اور ان کی اہلیہ فرح گوگی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
Comments are closed.