وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، جس میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نیلامی کی توثیق کردی گئی۔
اجلاس میں کابینہ کمیٹی کو نجکاری پروگرام پر جاری پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت نجکاری بہت تیزی کے ساتھ اہداف کی جانب بڑھ رہی ہے۔
کمیٹی نے فرسٹ ویمن بینک اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے بورڈز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی نے نجکاری کے مسائل کے حل کے لیے بھی احکامات دیے۔
Comments are closed.