پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

کابینہ نے پاکستان، چین کے درمیان سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور چین کے درمیان سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق منظوری کے بعد چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے مفاہمت کی یادداشت کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین کو چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس کے قیام کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی شہریوں کے تحفظ کے اس خصوصی سیکیورٹی ڈویژن میں 28 ہزار اہلکار کام کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.