بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابینہ اجلاس میں ہفتے کی چھٹی بحال، بازار 7 بجے بند نہیں ہونگے

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں مارکیٹوں کی شام 7 بجے بندش کا فیصلہ تو نہ ہوسکا تاہم ہفتے کی چھٹی بحال ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں وزرا اور سرکاری ملازمین کے پیٹرول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں مارکیٹوں کی شام 7 بجے بندش کا فیصلہ نہ ہوسکا، کابینہ کی سب کمیٹی مارکیٹوں کی 7 بجے بندش سے متعلق تجاویز دے گی۔

اس سے قبل ذرائع کا بتانا تھا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کی سال 2021 کی رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش ہوگی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا پلان پیش کیا جائے گا، پاور ڈویژن کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا پلان بھی پیش کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ 3 جون کو کیے گئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، وفاقی کابینہ میں کفایت شعاری مہم سے متعلق تجاویز پیش ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام کی مراعات کم کرنے کی منظوری دے گی۔

کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور مشاورت بھی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.