وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کرلیا، جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
اجلاس میں ملک بھر میں آئے سیلاب، اُس سے پیدا صورتحال اور ریلیف کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ایجنڈے کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی طرف سے وفاقی کابینہ کو سیلاب کی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔
ایجنڈے میں حکومتی کوٹے سے زائد حجاج کی بکنگ کی انکوائری کا معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا، اجلاس کو الیکٹرک پنکھوں کی کم سے کم انرجی معیار بھی بریفنگ دی جائے گی۔
کابینہ کے ایجنڈے میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی شامل ہے۔
Comments are closed.