افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوٹل میں پھنسے 169 امریکیوں کو 3 ہیلی کاپٹرز سے نکال لیا گیا۔
امریکا کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوٹل میں پھنسے 169 امریکی شہریوں کے انخلاء کے لیے 3 ہیلی کاپٹرز تعینات کیئے گئے۔
یہ بات ایک بیان میں امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بتائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو کابل ایئر پورٹ کے قریب ہوٹل سے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے نکالا گیا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر رش کے باعث امریکی شہری ایئر پورٹ نہیں پہنچ سک رہے تھے۔
Comments are closed.