کابل کی فضائی حدود سے گزرنے والے طیاروں کو راستہ تبدیل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
افغان سول ایوی ایشن حکام نے غیر ملکی طیاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا راستہ تبدیل کرلیں۔
افغان سول ایوی ایشن حکام کے مطابق افغان فضائی حدود سے کسی بھی قسم کا ٹرانزٹ غیرمحفوظ ہوگا۔
سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ کابل کی فضائی حدود سے ملٹری پروازوں کو گزرنےکی اجازت ہے۔
دوسری جانب کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی غیریقینی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے اپنا کابل آپریشن معطل کردیا۔
پی آئی اے نے فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد کیا، فیصلہ مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کے باعث فیصلہ کیا گیا۔
Comments are closed.