کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ کابل کی فتح کے بعد طالبان نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم انہوں نے رابطہ کاروں کے نام نہیں بتائے۔
کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ طالبان ایک آدھ صوبہ چھوڑ کر تمام صوبوں کا کنٹرول حاصل کرچکے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو میں منصور احمد خان نے کہا کہ نئی افغان حکومت کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں، سیکیورٹی انتظامات طالبان نے سنبھال لیے ہیں۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں باضابطہ پولیٹیکل اور آئینی فریم ورک کے تحت کوئی حکومت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے زمینی حقائق کے مطابق حکومت تشکلیل دینا ہوگی۔
Comments are closed.