افغانستان سے مقامی باشندوں اور غیر ملکیوں کے انخلاء کے عمل میں غیر معمولی تیزی کے باوجود پی آئی اے کی پروازوں کو آج بھی کابل جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور مختلف ممالک کی درخواست پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جانب سے اعلان کردہ فلائٹ آپریشن معطل ہے۔
ترجمان پی آئی اے عبداللّٰہ ایچ اے خان کے مطابق منگل کو بھی پاکستان کی قومی ایئر لائن کا کابل کے لیے کوئی شیڈول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دس روز کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جانب سے 5 خصوصی پروازیں کابل سے پاکستانی اور غیرملکی باشندوں کو اسلام آباد لاچکی ہیں۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کیلئے سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کو آپریشن کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ دوسری طرف امریکا سمیت لگ بھگ 10 ملکوں کی ایئر فورس کے طیارے افغانستان سے انخلا کا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.