بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابل کیلئے PIA کی فلائٹس آج بھی آپریٹ نہیں ہونگی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی افغانستان کے دارالحکومت کابل کیلئے فلائٹس آج بھی آپریٹ نہیں ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کیلئے ضروری سہولیات موجود نہیں ہیں۔

پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ انتظامات نہ ہونے پر کابل کیلئے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کی ہیں۔

واضح رہے کہ کابل ایئرپورٹ پر ناکافی سہولیات اور رن وے پر موجود کچرا فلائٹ آپریشن میں بڑی رکاوٹ بن رہا ہے، ایئرپورٹ پر صفائی کا عملہ بھی موجود نہیں ہے۔

گزشتہ روز بھی قومی ایئر لائن کی کابل فلائٹس آپریٹ نہیں ہوئی تھیں جبکہ جمعہ کو پی آئی اے کی دو پروازیں 390 مسافروں کو لے کر کابل سے اسلام آباد پہنچی تھیں، جن میں پاکستانیوں سمیت 10 مختلف ممالک کے افراد شامل تھے۔

افغانستان سول ایوی ایشن کے سربراہ بھی جمعے کو پی آئی اے کی پرواز سے پاکستان پہنچے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.