کابل میں 4 پاکستانی طالب علموں کی گمشدگی کے معاملے پر پاکستان نے افغان حکام سے رابطہ کر لیا۔
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری نے وزارت خارجہ سے کہا کہ افغان حکام کے ساتھ لاپتہ پاکستانی طلبا کامعاملہ اٹھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکام لاپتہ پاکستانی طلبا کی جلد بازیابی یقینی بنائیں، طلبہ کی گمشدگی پر گہری تشویش ہے۔
کابل کی دو یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم 4 پاکستانی طلبہ عید کے دن سے لاپتہ ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.