افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد عام معافی کا اعلان کیے جانے کے باوجود شہریوں کے ملک سے نکلنے کے رحجان میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایسی خواہش اور کوشش کرنے والے افغان شہری اپنا زیر استعمال قیمتی گھریلو سامان فروخت کرتے نظر آرہے ہیں۔
کابل کے بیشتر بازار، سڑکوں اور رہائشی علاقوں کی گلیوں میں اس طرح کا زیر استعمال سامان رکھے افراد انتہائی کم قیمت پر چیزیں فروخت کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس طرح کی ویڈیوز اور تصاویر میں سڑکوں پر کافی تعداد میں اس طرح کے اسٹال نظر آرہے ہیں۔
طالبان ذرائع کے مطابق ملک سے باہر جانے کے خواہشمند افغانی باشندوں کو ارادہ ترک کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف پاسپورٹ، ویزے یا اس طرح کی دیگر دستاویزات نہ رکھنے والے ہزاروں افراد کی ملک سے باہر جانے کی امید پر بیٹھے ہیں۔
جوں جوں افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء کی تاریخ 31 اگست قریب آرہی ہے شہریوں کے جوک در جوک ایئرپورٹ پہنچنے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
Comments are closed.