کابل سے کراچی آنے والے طیاروں کے پائلٹوں کے لیے نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیے گئے ہیں۔
اس نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ایئرمین لاہور، اسلام آباد ایریا کنٹرول حدود میں داخلے سے 15 منٹ قبل اطلاع دیں۔
اسی طرح کابل کی حدود سے ٹرانزٹ پرواز کی بھی لاہور، کراچی ایریا کنٹرول کو اطلاع دینا ہوگی۔
نوٹم کے مطابق کابل سے پاکستان ٹرانزٹ فلائٹس اپنی ذمہ داری پر لاسکیں گے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پاکستان نے کابل سے آنے والی پروازوں کے لیے ایئرٹریفک کی فریکوئنسی بھی جاری کردی ہے۔
Comments are closed.