پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے کابل سے پرواز لانے والے کپتان کی خوب تعریف کی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کیپٹن مقصود نے نامساعد حالات میں بحفاظت پرواز بھری، بحرانی صورت حال میں صلاحیتوں کا استعمال پروفیشنل ازم کی نشانی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سی ای او پی آئی اے نے کابل سے پرواز لانے والے کپتان کی ستائش کی اور کہا کہ کیپٹن مقصود نے کابل ایئرپورٹ پر حالات خراب ہونے کے بعد پرواز کی۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کیپٹن مقصود نے کابل میں حالات خراب ہوتے ہی پی آئی اے انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا۔
Comments are closed.