افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بدھ کو سرکاری ملازمین کی ایک بس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح پولیس ڈسٹرکٹ 5 میں وزارت دیہی بحالی اور ترقی کے ملازمین کی ایک منی بس کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔
بم دھماکے میں بدقسمتی سے 7 سرکاری ملازمین زخمی ہو گئے۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تاہم دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ یا فرد نے قبول نہیں کی ہے۔
Comments are closed.