کابل ایئرپورٹ پر ملٹری پروازوں کا آپریشن بحال کردیا گیا۔ امریکی فوجی دستوں نے سیکیورٹی اور ایئر ٹریفک کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
کابل سے اڑان بھرنے والا امریکی کارگو جہاز اوور کراؤڈڈ ہوگیا، طیارے میں 640 افراد سوار ہوگئے۔
فرانس کا فوجی طیارہ فرانسیسی شہریوں کو لے کر افغانستان سے ابوظبی پہنچ گیا۔ جبکہ دیگر ممالک کے سفارت کاروں اور شہریوں کی واپسی جاری ہے۔
افغان شہریوں کے طیاروں پر لٹکنے اور تین افراد کی اڑتے طیارے سے گر کر ہلاکت کے بعد بند کیے جانے والے کابل ایئرپورٹ پر ملٹری پروازوں کا آپریشن بحال ہوگیا ہے۔
افغانستان میں امریکی ناظم الامور راس ولسن نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے اہلکار اور وہ خود کابل چھوڑکر نہیں گئے، وہ جانے والے امریکیوں اور افغان باشندوں کی مدد کررہے ہیں۔
Comments are closed.