امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر ساڑھے تین ہزار کے قریب فوجی اہلکار تعینات ہیں۔
واشنگٹن میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ امریکا یومیہ 5 سے 9 ہزار افراد کو کابل سے نکال سکتا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر جاری آپریشن یا لوگوں پر کسی بھی حملے کی صورت میں مناسب جوابی کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.