بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی خدشات اب بھی موجود ہیں، پنٹاگون

افغانستان سے انخلا پر پنٹاگون حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی خدشات اب بھی موجود ہیں، افغانستان میں ڈرون حملے میں داعش خراسان کے 2 جنگجو مارے گئے۔

پنٹاگون کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں داعش کا ایک جنگجو زخمی ہوا۔

 حکام نے بتایا کہ کابل سے اب تک 5 ہزار 400 امریکیوں کا انخلا ہوچکا ہے، امریکا افغان مشن پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

پنٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں نے کابل ایئرپورٹ سے انخلا شروع کردیا۔

طالبان کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی کابل ایئرپورٹ کے 3 دروازوں اور دیگر حصوں سے ہٹ گئے، اب ان کا کنٹرول طالبان فورسز کے پاس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.