کابل میں امریکی فورسز نے ایئرپورٹ پر ہوائی فائرنگ کردی۔
امریکی عہدیدار کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر امریکی فورسز نے ملٹری پروازوں میں افغان عوام کو چڑھنے سے روکنے کیلئے ہوائی فائر کئے ہیں۔
عہدیدار نے مزید بتایا کہ امریکا کی ملٹری پروازیں سفارتی عملے اور غیر ملکی اسٹاف کیلئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکی فوج نے کابل ایئرپورٹ کی حدود کو محفوظ بنالیا ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ کابل میں امریکی سفارت خانہ مکمل خالی کرالیا گیا ہے اور سفارت خانے کا تمام عملہ حامد کرزئی ایئرپورٹ کی حدود میں موجود ہے۔
Comments are closed.