کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیو نیوز نے اس مقام تک رسائی حاصل کرلی جہاں طالبان اور امریکی افواج آمنے سامنے ہیں۔
جیو نیوز نے جس مقام تک رسائی حاصل کی وہاں پر کوئی بھی موجود نہیں تھا، جبکہ اس مقام کی میڈیا کی جانب سے عکس بندی کی بھی اجازت نہیں تھی۔
تاہم جیو نیوز نے طالبان حکام سے یہاں کی کوریج کی درخواست کی تھی جس پر انہیں کوریج کی خصوصی اجازت ملی تھی۔
حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک جانب امریکی فوجی تو دوسری جانب طالبان سیکیورٹی گارڈز ایئرپورٹ کا پہرہ دے رہے ہیں۔
اسی طرح ویڈیو میں دونوں کی حدود کو متعین کرنے کے لیے ایک باڑ بھی لگی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
Comments are closed.