افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے ویزے اور قونصلر سروسز میں توسیع کی جارہی ہے۔
سفیر منصور احمد خان کا کہنا تھا کہ ویزا سروسز بغیر رقم وصول کیے دی جا رہی ہیں، اضافی پروازوں کے معاملے پر پی آئی اے اور حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی مشنز اور میڈیا اداروں کے عملے کو پاکستان منتقلی کی درخواست پر سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.