قومی انسداد منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی روک تھام کیلئے کاؤنٹرفائنسنگ اتھارٹی قیام کابل سینیٹ سے منظور کرلیا گیا۔
بل پر سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی تو بل کے خلاف 9 اور حق میں 28 ووٹ آئے۔
رضا ربانی، طاہربزنجو، کامران مرتضی بل منظوری کے حق میں کھڑے نہیں ہوئے۔
بل فوری منظور کئے جانے کی پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی طرف سے مخالفت آئی۔
بل پیش کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہو کر آیا ہے، اس بل کے تحت اتھارٹی قائم کی جائے گی۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ اہم بل ہے جو پورے کے لئے اہم ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کو اپنا فیوچر پلان دیا۔
پی ٹی آئی سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ بارہ بلز ایک دن میں کس طرح پڑھے جا سکتے ہیں، ہمیں ربر اسٹامپ نہ بنایا جائے، دنیا ہمارا تمسخر اڑا رہی ہے ، محسن عزیز
بل منظوری پر اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی اور احتجاج کیا گیا۔
Comments are closed.